ایڈوبی فوٹوشاپ کے ساتھ ایک تصوری بھڑکتا ہُوا ہرن بنانے کا طریقہ
Urdu (اُردُو) translation by Mustaghees Butt (you can also view the original English article)

اِس ٹیٹوریل میں مَیں آپ کو ایک آگ کے اثر کے والا تصوری ہرن بنانا سکھاوں گا۔ آپ بلنڈنگ اور ایڈجسٹمنت تہوں کو استعمال کرتے ہوئے مختلف سٹاک تصاویر کو ملا کر ایک مربوط منظر بنائیں گے۔ آپ آگ کے ساتھ کام کرنا، روشنی کا اثر بنانا اور depth of field بہتر کرنا بھی سیکھیں گے۔
ٹیوٹوریل کے اثاثہ جات
مندرجہ ذیل اثاثہ جات کو اِس ٹیوٹوریل کو بنانے کے لئے استعمال کیا گیا تھا:
۱۔ پسِ منظر تشکیل کریں
پہلا قدم
ایک نیا 2000 x 1734 px دستاویز فوٹوشاپ میں ذیل میں موجود ترتیبیات کے ساتھ تشکیل کریں:

دُوسرا قدم
نظارہ ۱ تصویر کھولیں۔ Move Tool (V) اِستعمال کرتے ہوئے اِسے اُٹھا کر سفید کینوس پر ڈالیں اور اِس کو Smart Object میں بدلیں۔

تیسرا قدم
Filter > Blur > Gaussian Blur استعمال کریں اور رداس کو 8px رکھیں:

چوتھا قدم
نظارہ ۲ تصویر کھولیں۔ اِس کو Move Tool استعمال کرتے ہوئے اُس دستاویز میں شامل کریں جس میں آپ کام کر رہے ہیں۔

اِس تہہ پر ماسک لگانے کے لئے Layers پینل کے نیچے دوسری علامت پر کلک کریں۔ ایک سادہ، نرم برش کالے رنگ کے ساتھ (نرم کالا برش) منظر کے اطراف کو مٹائیے اور منظر ۱ کو ظاہر کریں جیسے ذیل میں دکھایا گیا ہے:

پانچواں قدم
Filter > Blur > Gaussian Blur استعمال کریں اور رداس کو بدل کر 8px رکھیں۔ یہ قدم تصویریں نظارہ ۲ اور نظارہ ۱ کی نرمی برابر کرنے کے لئے ہے۔

چھٹا قدم
ایک ایڈجسٹمنٹ تہہ استعمال کریں اور اِس پرClipping Mask لگا کر نظارہ ۲ کو سیاہ کریں۔ Layer > New Adjustment Layer > Curves استعمال کرتے ہوئے روشنی کم کریں:

ساتواں قدم
ایک Color Balance ایڈجسٹمنٹ تہہ بنائیں (Clipping Mask لگائیں) تاکہ نظارہ ۲ کا رنگ بدلا جاسکے۔ Midtones میں Cyan کی قدر 17- کر دیں۔

۲۔ پتھر شامل کریں
پہلا قدم
پتھر کی تصویر کھولیں۔ Polygonal Lasso Tool (L) صرف پتھر کو منتخب کریں:

پتھر کو پیش منظر میں لایئں اور اسے Edit > Transform > Flip Horizontal استعمال کرتے ہوئے افقی طور پر الٹایئں۔ اِس تہہ کو Smart Object میں تبدیل کرنا یاد رکھنا۔

دُوسرا قدم
پتھر کی وضع بہتر کرنے کے لئے، اِس تہہ پر ماسک لگائیں اور سخت کالا برش استعمال کرتے ہوئے پتھر کے بالائی حصوں کو مٹائیں۔ پتھر کی بناوٹ کا خیال رکھنا یاد رکھیں:


تیسرا قدم
پتھر کی تہہ پر، پتھر کا اُوپر والا حصہ منتخب کریں۔ اِس پر رائٹ کلک کریں، اور Layer via Copy منتخب کریں:

اب ہمیں یہ منتخب کردہ پتھر کا حصہ ایک نئی تہہ پر مل گیا ہے۔ اِس تہہ کو بڑے پتھر کی تہہ کے نیچے رکھیں اورFree Transform Tool (Control-T) استعمال کرتے ہوئے اسے چھوٹا کریں:

چوتھا قدم
بڑے پتھر کی تہہ پر Edit > Transform > Flip Horizontal استعمال کریں اور رداس 8px رکھیں:

اِس فلٹر ماسک پر نرم کالے برش سے پتھر کا درمیانہ حصہ مٹائیں تاکہ یہ باقی پتھر سے الگ نظر آئے، اور اِس سے depth of field بنانے میں مدد ملے گی۔ آپ کو نتائج فلٹر ماسک پر اور تصویر پر نظر آجائیں گے:


پانچواں قدم
ایک نئی تہہ بنائیں اور Clone Tool (S) منتخب کریں۔ اِس آلے کو فضول سفید تفصیل پتھر سے ہٹانے کے لئے استعمال کریں:


چھٹا قدم
تمام پتھر اور کلون کی تہوں کو منتخب کریں، اور Control-G دبا کر اُن کا گروپ بنائیں۔ اِس گروہ کی mode کو Pass Through (ابتدائی mode) سے بدل کر Normal 100% کردیں۔ ایک Curves ایڈجسٹمنٹ تہہ اِس گروپ پر لگائیں تاکہ اِسے سیاہ کیا جاسکے۔

اِس تہہ کے ماسک پر نرم کالا برش استعمال کرتے ہوئے پتھر کا بالائی حصہ اور دیگر تفصیلات کو مٹائیں کیونکہ ہم نے اُدھر روشنی ڈالنی ہے۔

۳۔ منظر میں اندھیرا کریں
پورے منظر میں اندھیرا کرنے کے لئے ایک Curves ایڈجسٹمنٹ تہہ تمام تہہوں کے اوپر بنائیں۔

۴۔ ہرن شامل کریں
پہلا قدم
ہرن کی تصویر کھولیں۔ اُس کو پسِ منظر سے علیحدہ کریں اور اُسے پتھر پر رکھ دیں۔

اِس تہہ پر ماسک لگائیں اور ہرن کے سر کے درمیان سے دو چھوٹے سینگ مِٹا دیں۔

دُوسرا قدم
سینگوں کو بدلنے کے لئے Edit > Puppet Warp استعمال کریں۔ جسم اور سر کے حصوں کو پکڑنے کے لئے نقطے ڈالیں، اور پھرسینگوں پر موجود نقطوں کو اُونچا اور ایک دوسرے کے نزدیک کردیں۔

تیسرا قدم
ایک نئی تہہ بنائیں (Clipping Mask لگائیں)، بلینڈنگ موڈ کو Overlay 100% رکھیں اور %50 خاکی سے بھر دیں۔

ہرن پر روشنی اور سایہ درست کرنے کے لئے Dodge اور Burn Tool (O( کو Midtones Range کے ساتھ چالو کریں، Exposure 10-50% تک رکھیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ میں نے یہ Normal موڈ میں کیسے کیا اور Overlay موڈ میں نتائج کیا ہیں:

چوتھا قدم
ایک Color Balance ایڈجسٹمنٹ تہہ بنائیں (اِسے Clipping Mask بنائیں) اور Midtones کی سیٹنگز بدلیں۔


پانچواں قدم
ہرن کو سیاہ کرنے کے لئے ایک Curves ایڈجسٹمنٹ تہہ کا اضافہ کریں۔

اِس ماسک پر ایک نرم کالا برش استعمال کرتے ہوئے درج ذیل حصوں کو مٹائیں، کیونکہ یہ پہلے سے ہی سیاہ ہیں یا آگ سے روشن ہوںگے۔

چھٹا قدم
ایک اور Curves ایڈجسٹمنٹ تہہ ہرن کا فرق(contrast)، خاص طور پر نچلے جسمانی حصوں کا، کم کرنے کے لئے بنائیں۔

اِس تہہ کے ماسک پر ایک نرم کالا برش استعمال کرتے ہوئے باقی کا ہرن مٹا دیں، خاص طور پر اُس کے سینگ۔

۵۔ آنکھوں کا رنگ اور وضع بدلیں
پہلا قدم
پورے منظر کا رنگ اور روشنی کی مِقدار بدلنے کے لئے ایک Gradient Map ایڈجسٹمنٹ تہہ بنائیں۔ #061947
اور #5fb1f7
رنگ استعمال کریں۔ اِس تہہ کی بلینڈنگ موڈ کو Soft Light 100% رکھ دیں۔

دُوسرا قدم
ایک نئی تہہ بنائیں اور برش کا رنگ بدل کر #fd802d
رکھ دیں۔ ایک چھوٹا، نرم برش اِس رنگ کے ساتھ استعمال کر کے ہرن کی آنکھوں میں رنگ دیں۔

اِس تہہ پر دو مرتبہ کلک کریں، Outer Glow منتخب کریں اور#fd802d
کا رنگ منتخب کریں تاکہ آنکوھوں میں چمک کا اثر آئے۔


۶۔ آگ کے آثار ڈالیں
پہلا قدم
آگ کی تصاویر کے پیک کو کھولیں۔ ہم ہرن کے سینگوں کے لئے آٹھویں(image 8) اور تیسویں(image 30) تصویر استعمال کریں گے۔ Lasso Tool استعمال کرتے ہوئے image 30 سے آگ کا کچھ حصہ منتخب کریں۔

اِس آگ کے حصے کو ایک سینگ کے اوپر لائیں اور بلینڈنگ موڈ کو Screen 100% رکھ دیں۔

اِس تہہ پر ماسک لگائیں اور نرم کالے برش سے سخت کونے مٹائیں۔

دُوسرا قدم
آگ کی تصویر سے دوسرے حصے لیں اور یہی طریقہ استعمال کرتے ہوئے سینگوں پر ڈالیں۔ آپ Control-T استعمال کر کے اِن تہہوں کو نقل، تبدیل اور گُھما سکتے ہیں اگر ضرورت ہو۔

سخت کونوں کی فِکر مت کریں، کیونکہ ہم اِنھیں بعد میں ٹھیک کریں گے۔
تیسرا قدم
آٹھویں تصویر (image 8) کھولیں۔ پِچھلا طریقہ استعمال کرتے ہوئے آگ کے مختلف حصوں کو سینگوں پر ڈالیں تاکہ وہاں آگ گاڑھی ہوجائے اور شدت اختیار کرے۔

چوتھا قدم
آگ کی تمام تہہوں کے لئے گروپ(group) بنائیں اور پورے گروپ کی بلینڈنگ موڈ Screen 100% رکھ دیں۔ ایک Levels ایڈجسٹمنٹ تہہ تمام آگ کی تہہوں کے اوپر بنائیں اور Input کی Shadow کی قدر ۴۸(48) تک بڑھا دیں تاکہ سخت سفید کونے ختم ہوجائیں۔

۷۔ روشنی کا اثر ڈالیں
پہلا قدم
ہم ہرن اور پتھر پر آگ کی پڑتی ہوئی روشنی ڈالیں گے۔ آگ کے گروپ کے نیچے ایک نئی تہہ بنائیں اور نرم برش استعمال کرتے ہوئے ہرن کے سینگوں، جسم اور سر پر اور پتھر پر #ea6842
رنگ پھیر دیں۔ اِس تہہ کی بلینڈنگ موڈ کو Overlay 100% رکھ دیں۔


دُوسرا قدم
ایک نئی تہہ بنائیں اور برش کا رنگ #f6d778
رکھ دیں۔ اِس سے ہرن کے سینگوں، جسم اور پتھر پرہلکی روشنی(highlights) ڈالنے کے لئے رنگ کریں۔ اِس تہہ کی بلینڈنگ موڈ کو Overlay 100% رکھ دیں۔


تیسرا قدم
ایک نئی تہہ پر نرم برش اور رنگ #fc994b
سے ہرن اور پتھر پر روشنی میں جان ڈالیں۔ اِس تہہ کی بلینڈنگ موڈ کو Overlay 100% رکھ دیں۔


چوتھا قدم
ایک نئی تہہ بنائیں اور سخت برش، رنگ #fc994b
سے ہرن کے جسم، ٹانگوں اور سر پر چھوٹے چمکتے ہوئے کھال کے بال بنائیں۔ اِس کے علاوہ، برش کا دُھندلاپن (Opacity) کو 10-15% رکھ کر سامنے کے پتھروں پر ہلکی روشنی کا اثر ڈالیں۔

پانچواں قدم
ایک نئی تہہ بنائیں اور ایک نرم برش استعمال کرتے ہوئے سر پر موجود آگ پر چمک کا اثر ڈالنے کے لئے #fc994b
رنگ سے رنگیں۔ اِس تہہ کی بلنڈنگ موڈ بدل کر Hard Light 100% رکھ دیں۔

چھٹا قدم
ایک نئی تہہ بنائیں اور برش کا رنگ بدل کر #ea6842
رکھیں۔ اِس برش کی سیٹنگز بدلنے کے لئے F5 دبائیں۔




آگ کے اِرد گِرد کچھ چمکدار، بکھرے ہوئے نقطے رنگیں۔

۸ حتمی تبدیلیاں
پہلا قدم
تمام تہہوں کے اوپر ایک Vibrance ایڈجسٹمنٹ تہہ لگائیں۔ اِس تہہ کے ماسک پر، آگ کے حصے کو مٹانے کے لئے ایک نرم کالا برش استعمال کریں تاکہ اِس کی چمک برقرار رہے۔

دُوسرا قدم
ایک Hue/Saturation ایڈجسٹمنٹ تہہ بنائیں اور Saturation کی قدر ۵۲ مقرر کر دیں۔ اِس ماسک کی تہہ پر ایک نرم کالا برش پھیر کر بالائی حصہ اور دُھندلے پتھروں کو مٹائیں تاکہ اِس تہہ کا اُن پر اثر نہ ہو۔

آپ نے مکمل کرلیا، مبارک ہو!
یہ ہے وہ نتیجہ جو آپ کو اِس ٹیوٹوریل سے حاصل ہونا چاہئے۔ اپنی رائے اور تبصرے کا اظہار بِلا جِھجھک ذیل میں موجود تبصرہ خانے میں کریں—مجھے اِنہیں پڑھ کر خوشی ہوگی۔ فوٹوشاپِنگ سے لطف اُٹھائیے!

Subscribe below and we’ll send you a weekly email summary of all new Design & Illustration tutorials. Never miss out on learning about the next big thing.
Update me weeklyEnvato Tuts+ tutorials are translated into other languages by our community members—you can be involved too!
Translate this post