Advertisement
  1. Design & Illustration
  2. Global Influences
Design

انٹرنیشنل آرٹسٹ کی خصوصیت: جنوبی افریقہ

by
Length:ShortLanguages:

Urdu (اُردُو) translation by Shaan (you can also view the original English article)

اس آٹیکل کی آٹیسٹ سیریز میں، ہم جنوبی افریقہ کا رخ کریں گے، پانچ السٹیٹر یعنی خاکہ نگار اور ڈیزائنرز کی خاصیت بتائیں گے جو کہ بہترین کام کرتے ہیں، حروف بنانے سے لے کر خاکہ نگاری تک اور بھی بہت! میں نے ہر آٹیسٹ سے پوچھا کہ کیسے ان کے ملک اور ثقافت نے کے کام کو متاثر کیا، اور انہوں نے زبردست جواب دیے۔ لطف اٹھائیں!

پرلی یون

پرلی یون السٹیٹر یعنی خاکہ نگار ہے، سیمون ہاجسکس ہے جو کہ کیپ ٹاؤن، افریقہ سے اس کے ڈیزائن کا برینڈ چلاتی ہے۔ اس کا کام خوبصورت اور رنگین ہے، اور زیادہ تر توضیحی حروف پر مبنی ہے۔ آپ اسیے مزید ان کے پورٹ فولیو (ٰportfolio) یا کچھ نیچے دیے گئے نمونوں میں دیکھ سکتے ہیں!

بونی اور کلائڈ

’’جنوبی افریقہ میں ملک اور ثقافت کو الگ کرنا بہت مشکل ہے۔ ہم ثقافت میں مالا مال ہیں اور ہماری بہت سی مختلف ثقافتیں ہیں جو کہ ایک ہی جگہ پر موجود ہیں، یہ واقعی ہمارے وطن کو بیان کرتیں ہیں۔‘‘
Bonnie and Clyde
بونی اور کلائڈ

ہائی لائیف

’’اس نے کہا کہ میں کہہ سکتی ہوں کہ میرے ملک نے زراعت کے معاملے میں میرے کام پر اثر کیا ہے۔ میں کچھ شراب کے لیبلز بنانے میں شامل رہی کیونکہ ہم شراب والا ملک ہیں اور شراب کے لیبلز بنانا یہاں پر ایک بڑی صنعت ہے۔‘‘
High Life
ہائی لائیف

ازی لیٹر پریس 2015 المینک

’’جنوبی افریقہ کی ثقافت نے میرے کام میں زیادہ پیٹرن کا استعمال کرنے کے طور پر اثر کیا ہے۔ افریقن ثقافت  ٹیکسٹائل ڈیزائن میں جوشیلی ہے اور اکثر اوقات پیٹرنز کچھ مزید پیٹرنز کے ساتھ پہنے جاتے ہیں اور بےترتیبی  میں یہ کسی نہ کسی طرح آپس میں کام کر جاتے ہیں۔‘‘
Essie Letterpress 2015 Almanac
ازی لیٹر پریس 2015 المینک

کانسرٹو(Concerto)

Concerto
کانسرٹو(Concerto)

میکرز کمپنی

گیرٹ، سٹیفن، کیرائک اور نیڈائن میکرز کمپنی کو بناتے ہیں، ایک ڈیزائن سٹوڈیو جو کہ کیپ ٹاؤن، جنوبی افریقہ میں پایہ جاتا ہے۔ ان کا کام شوخیلا اور حرکت بھری السٹریشنز اور ڈیزائن کے کام پر مرکوز ہے، جو کہ اکثر پراڈکٹ ڈیزائن یا ایڈیٹورِیل میں استعمال ہوتا ہے۔ آپ مزید ان کے پورٹ فولیو (portfolio ) میں دیکھ سکتے ہیں یا پھر نیچے انتخاب کئے گئے کچھ کام میں ۔

ایکسپی رین - کاسٹ آف سپورٹ

"جنوبی افریقہ، ثقافتوں کی اس متنوع رینج کے ساتھ، امیر قدرتی ورثوں اور دلچسپ شہروں سے کسی بھی تخلیق کار کے لئے بہترین پس منظر کی تشکیل کرتا ہے۔  ہمارے ملک میں مناسب انٹرنیٹ انفراسٹرکچر کی فقدان ہے، آرٹ پر مبنی وظائف اور تخلیقی ایسوسی ایشنز جو آرٹسٹ کے حقوق کا تحفظ کرتے ہیں ( تخلیقی صنعتوں کے پھلنے پھولنے کے لئے تمام اہم اجزاء) یہ آپس میں مل کے جرات مندانہ شخصیت بناتے ہے۔‘‘
’’ہمارے پاس یورپ کے امیر فنکارانہ ورثے نہیں ہیں، جو 2000 سال پہلے کی مغربی تہذیب ظاہر کرتے ہیں، پر اس کے برخلاف مغربی اور افریقن ثقافت کا انتخابی ملاپ کے اثرات ہیں، جس کے نتیجے میں ایک منفرد فنکارانہ زمین ہے۔‘‘
Experian - Cost of Sport
ایکسپی رین - کاسٹ آف سپورٹ

سوپریت - تصوير کشی کا مجموعہ

’’ہماری تاریخ تنازعات میں سے ایک ہے پر مواقعوں کے ایک انتہائی اہم موضوع اور امید کے ساتھ۔ تاریخی بڑی لڑائیوں کی کافی تعداد کے ساتھ، آرٹ اور ڈیزائن کی ترقی صرف تب ہوئی جب ہم نے عالمی ثقافتوں کا انعام حاصل کیا۔ انٹرنیٹ کی آمد کے ساتھ اثرات و رسوخ اس پار کی بجائے زیادہ تر سرحدوں کے اندد سے آئے۔‘‘
’’ لیکن کیونکہ اس کی تیسری دنیا یا تھڑڈ ولڈچیلنجز کی وجہ سے، جنوبی افریقہ کے لوگوں کو ایک پرامید قائدانہ جذبہ اور ہمیشہ مسئلے کے حل کرنے کی ایک ذہنیت وراثت میں ملی ہے۔  جنوبی افریقن خواب بقا اور دوبارہ ایجاد کرنے میں سے ایک ہے۔ یہ اپنانا یا مر جانا ہے۔ اس کی تخلیقی صنعت اس کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘
Superette - Iconography Collection
سوپریت - تصوير کشی کا مجموعہ

 یو ایس اوپن میپ (US Open Map)

’’ہمارے وطن کی سیاسی ثقافت اور اظہار رائے کی آزادی پر ان کا رویہ بھی تخلیقی صلاحیت کے اظہار کی آزاد کے لئے ایک عملی زمین کو پیدا  کرتا ہے۔  ہمارے پاس خطرناک سماجی چیلنجوں سے نبٹنے کی صلاحیت بے فکر اور طنزیہ ہسِ مذاق ہے ۔‘‘
’’ہمارے پاس ایک فروغ پزیر آرٹ کا منظر ہے، خاص طور پر جوہانسبرگ اور کیب ٹاؤن جیسے شہروں میں۔ اب ڈیزائن  کے چمکنے کی باری ہے، اور اس طرح کے مواقع جیسے کہ کیپ ٹاؤن ڈیزائن کیپٹل پروگرام 2014 ابھی بھی ہماری یادوں میں تازہ ہے، دنیا ہماری ابھرتی ہوئی ڈیزائن انڈیسٹری پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کر رہی ہے جو تخلیقی مسائل کو حل کرنےکے لئے تازہ نقطہ نظر مہیا کرتا ہے۔‘‘
US Open Map
 یو ایس اوپن میپ (US Open Map)

گریٹنگ فرام ساؤتھ افریقہ - پوسٹ کارڈز سیریز

’’ہمارے کام سے متعلق، میرے خیال سے یہ مقامات کی وسیع رینج سے متاثر ہے: راک آرٹ کی غیرتصویری سادگی سے لے کر مقامی لوک فن کے جیومیٹرک پیٹرنز تک۔ ہمارے وطن کے نئے نئے رنگ ہمارے انتخابی سٹائل اور مختلف حصوں پر مشتمل پورٹ فولیو میں ظاہر ہوتے ہیں۔‘‘
Greetings from South Africa - Postcards Series
گریٹنگ فرام ساؤتھ افریقہ - پوسٹ کارڈز سیریز

جونز اینڈ کو

ڈیلن ہووے جونز اور فیملی سے جونز اینڈ کوبنتا ہے، یہ ایک کیپ ٹاؤن، افریقہ میں مقیم السٹریشنز سٹوڈیو ہے۔ ان کا کام بھرپور ہے اور جیومیٹرک شکلوں اور حرارتی رنگوں کی پیلٹس پر مرکوز حیرت انگیز ڈیزائن سے بنا ہوا ہے۔ آپ مزید جونز اینڈ کو کا کام ان کے پورٹ فولیو (portfolio) یا نیچے دیے گئے تھوڑے سے کاموں کے مجموعے میں دیکھ سکتے ہیں۔

یورو ٹریول السٹریشنز

’’جنوبی افریقہ ایک پاگل، جنگلی، اور خوبصورت جگہ ہے اور اس سے متاثر ہوئے بغیر رہنا بہت مشکل ہے۔ میرا ابتائی کام ہماری تاریخی سیاست اور اس سے منسلک  ناانصافی کے ارد گرد گھومتا ہے، پر مجھے لگتا ہے کہ اب میں خوبصورتی، بیرونی زندگی اور کوئی مثبت بات جو میں تلاش کر سکو اس سے زیادہ متاثر ہوں۔‘‘
Euro travel illustration
یورو ٹریول السٹریشنز

ہیلتھ 24 سپاٹ السٹرینز

’’یہاں پر مثبت ہونے کے لئے بہت کچھ ہے اور میں اسکی اپنے کام میں عکاسی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ان چیزوں جیسے کہ سرفنگ، کارنیول اور حالیہ کام جو کہ میں نے شہر پورٹ الزبت کے لئے بنایا۔‘‘
Health 24 spot illustrations
ہیلتھ 24 سپاٹ السٹرینز

ہیپی ہولی ڈیز (Happy Holidays)

’’ثقافت ایک مضحکہ خیز ہے۔ ہمارے پاس جنوبی افریقہ میں بہت سارے  الگ  الگ کلچرز یعنی ثقافتیں ہیں، پر ایک گورا انگریز لڑکا ہونے کے باعث اپنی ایک منفرد ثقافت کا ہونا بہت مشکل ہے۔  بہت سارے گورے انگریز، انگریز  مُہاجِروں کی دوسری یا تیسری نسل سے ہیں تو ہماری انگلینڈ میں جڑیں ہیں، پر ہم انگریز بالکل نہیں۔‘‘
Happy Holidays
ہیپی ہولی ڈیز (Happy Holidays)

سٹریٹیجک مارکیٹنگ کا میگیزن کوؤر

’’میں اپنی زیادہ تر نوجوانی میں بیرون ملک مقیم چھوٹی ثقافتوں سے پہچانا جاتا تھا جیسے کہ، پنک، خط کشی، سکیٹنگ اور  دیوار پر تحریری الفاظ کا لکھنا یعنی گرافٹی۔  اب جب کے میرے بچے بھی ہیں تو میں ان میں اور اپنے کام میں ہلکی پھلکی افریقن ثقافت کا آنا دیکھ سکتا ہوں (یہ دیکھنے میں دلچسپ ہے)۔‘‘
’’مجھے اپنے وطن سے پیار ہے اور مجھے اپنے ارد گرد دیکھائی دینے والی ثقافتوں کو السٹریٹ کرنا پسند ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں کہ میں اسے منعکس کر سکوں تاکہ  دوسرے اس کی اتنی قدر کریں جتنی کہ میں کرتا ہوں جیسے کہ، دی کیپسی کاپس (ie. The Kaapse Klopse)۔‘‘
Strategic Marketing Magazine Cover
سٹریٹیجک مارکیٹنگ کا میگیزن کوؤر

گراہم پیٹرسن

گراہم کیپ ٹاؤن، افریقہ میں مقیم ایک سوشل انٹرایکشن ڈیزائنر ہے۔ اس کا کام آرٹ ڈائیریکشن، السٹریشنز، اور گرافک ڈیزائن پر مرکوز ہے۔ آپ ان کا مزید متحرک کام ان کے پورٹ فولیو (portfolio)  یا نیچے دیکھائی دینے والے کاموں کے مجموعہ میں میں دیکھ سکتے ہیں۔

لیا ٹریول ایپ - مئی 2013

’’میرے خیال سے جنوبی افریقہ کی ثقافت کا میرے کام پر ایک بہت بڑا اثر حرارت کے عنصر کا میری السٹریشن اور ڈیزائن کے کام میں شامل ہونا ہے۔ حالانکہ جب میں کام کررہا ہوتا ہوں جو کہ بہت صاف اور ’’بہت بہترین‘‘  ہوتا ہے تو مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس میں ہلکا سا غلطی کا عنصر باقی ہے۔ یہ غلطی کام کے ساتھ انسانیت کا احساس اور ہمدردی پیدا کرتی ہے۔‘‘
Lia Travel App - May 2013
لیا ٹریول ایپ - مئی 2013

بلیک کافی مائیل سٹون السٹریشنز

Black Coffee Milestone Illustrations
بلیک کافی مائیل سٹون السٹریشنز

کارٹل بار آڈینٹیٹی

’’میں البتہ جنوبی افریقہ کی ثقافت سے کم متاثر ہوں جیسے کہ بہت سارے آرٹسٹ ہیں، اگر کچھ بھی  ہو میں دقیانوسی تصورات یا جنوبی افریقہ کی ثقافت کے استعمال میں گریز کرنے کی بھر پور کوشش کرتا ہوں۔  اس نے کہا میں پیٹرنز کے لئے بہت مضبوط تعلق محسوس کرتا ہوں۔‘‘
Cartel Bar Identity
کاٹل بار آڈینٹیٹی

جسٹ مائی ٹائپ (Just My Type)

Just My Type
جسٹ مائی ٹائپ (Just My Type)

اولیور حیمبش

اولیور ایک آرٹ ڈائریکٹر ہے جو کیپ ٹاؤن، افریقہ میں مقیم ہے۔ اس کا کام زیادہ تر السٹریشنز اور خطوط نگاری پر مرکوز ہے اور بہت سارا اس میں سے مزیدار کردار پر مبنی ڈیزائنز اور عناصر پر مشتمل ہے۔ آپ اسے مزید ان کے پورٹ فولیو (portfolio) میں دیکھ سکتے ہیں یا پھر نیچے انتخاب کئے گئے کچھ کام میں!

ڈیتھ اینڈ دی میڈن (Death and the Maiden)

’’جنوبی افریقہ مختلف ثقافتوں کا ملک ہے، ہر ثقافت اپنے ساتھ  ایک منفرد حسن شناسی لاتا ہے۔ میں کیپ ٹاؤن کی جس جگہ پر رہتا ہوں وہ مختلف لوگوں سے بہت بھڑکتی ہے۔‘‘
Death and the Maiden
ڈیتھ اینڈ دی میڈن (Death and the Maiden)

ڈاگ ایٹ ڈاگ (Dog Eat Dog)

’’ہمارے پاس بہت تعداد میں حیران کن سٹرِِیٹ آرٹ ہے،  جن میں بہت سارے بین الاقوامی معروف آرٹسٹ کے مشہور کام ہیں۔ ہمارے شہروں میں تقریباََ ہر کونے میں دیوار پرآرٹ  یعنی mural بنا ہوا ہے۔‘‘
Dog Eat Dog
ڈاگ ایٹ ڈاگ (Dog Eat Dog)

افریقہ

’’جب بھی کام سے گھر واپس جاتا ہوں تو ہمیشہ متاثر ہوتا ہوں۔ یہاں پر افریقہ میں بہت مضبوط آرٹ اور ثقافت ہے جو کہ خاص طور پر منفرد، دلچسپ اور متاثر کن ہے۔‘‘
Africa
افریقہ

اسمبلی پوسٹر

Assembly Poster
اسمبلی پوسٹر

اوپر بتائے ہوئے آرٹیسٹ کا بہت شکریہ جنہوں نے اپنے ملک اور ثقافت کا ان کے کام پر اثر و رسوخ  کرنے پر بات چیت  کرنے کے لئے اپنا وقت نکالا۔ آپ ان کے پورٹ فولیوز کو فالو (follow) نیچے بتائے گئے لنکس سے کر سکتے ہیں:

Advertisement
Advertisement
Looking for something to help kick start your next project?
Envato Market has a range of items for sale to help get you started.