کارٹون بنانے کے بنیادی اصول: کیسے صحیح طریقے سے کارٹون کی شکل بنا سکتے ہیں
Urdu (اُردُو) translation by Shaan (you can also view the original English article)

جب کارٹون کی بات کی جائے تو بچے ان کی ایک اہم آڈینس ہیں۔ ایک بہترین کارٹونسٹ یا خاکہ نگار وہ ہوتا ہے جو کسی چیز یا انسان کی اہم تفصیلات کو نکال کر عام شکلوں میں ڈھالتے ہیں تاکہ بچے انہیں پہچان سکیں اور ان شکلوں کی طرف متوجہ ہوں۔ وہ بچوں کے خیالات ایسے پڑھتے اور مہارت رکھتے ہیں کہ جیسے والٹ ڈزنی، خنا اینڈ باربرہ، چک جونز، جم ہینسن، والٹرلینٹز اور بہت سارے جنہوں نے اپنے جادوئی اور پائیدار کرداروں کے ذریعئے دنیا پر جادو چلایا۔
میرا مقصد یہاں آپ کو یہ سمجھانا ہے کہ اس پہیلی کو صحیح طریقے سے کیسے سلجھایا جائے اور یقینا یہ سیکھانا ہے کہ کسی بھی کردار کو بتائیے گئے طریقوں کے ساتھ کیسے بنایا جا سکتا ہے۔ میں آپ کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ آپ یہ دیکھ کر حیران ہونگے کہ ایسے کارٹونی ایکسپریشن (اظہاری خاکے) بنانا کس قدر آسان ہے جو کہ بچے اور بڑے پسند کرتے ہیں۔
انسانی تصور کو سمجھنا
انسان کے نقش بہت دلچسب ہیں: ہم ان تفصیلات کو جو کہ کسی چیز کی ساخت یا ڈھانچہ بناتے ہیں پیچیدہ طریقوں سےسادہ بنیادی طریقوں میں ترکیب دے سکتے ہیں ۔ اس طریقے سے ہم کسی بھی قسم کی چیز کو چند خم دار لکیروں اور خطوط (جیومیٹرک شیپس) کے زریعے پیش کر سکتے ہیں۔
کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ نیچے دی گئی دونوں تصاویر ایک ہی چیز کو ظاہر کر رہی ہے؟

بظاہر عجیب دِکھ رہی، پرآپ دونوں تصاویر دیکھ سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ ’’یہ ایک کار ہے۔‘‘
ہوتا یہ ہے کہ، آرٹیسٹ کے علاوہ بہت سارے لوگ اپنی یاداشت سے وہ تفصیلات نہیں بنا پاتے جوکہ ایک کار، ایک کتا یا یہاں تک کہ بچہ بناتی ہیں۔ تو وہ بہت عام اور بنیادی شکلوں کو ہر چیز کی مخصوص خصوصیات میں شامل کرنا شروع کرتے ہیں۔ کتنے سارے ۴، ۵ یا ۶ سال کے بچے سکول سے گھر ان تصاویر کے ساتھ آتے ہیں جن پر دو گول دائیرے اور کچھ تنکے بنے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں: ’’کہ یہ ممی اور ڈیڈی ہیں !‘‘۔

ہمارے پہلے کردار کی تخلیق
کارٹون کی بنیادی شکل دائرہ ہے۔ دائرہ ہی ہے جو آپ کو چاہئیے (پیار کے سوا یقیناََ)۔ دائرہ ہی ہے جس سے آپ اپنے کردار کے سر کا سائز واضح کر سکتے ہیں۔

جب دائرہ بن جائے تو چہرے کےمحور کے نشانات بنانے ہیں۔ ایک افقی اورعمودی لائن لگائیں جوکہ درمیان سے کاٹ رہی ہوں، جیسے کہ نیچے تصویر میں دکھائی دے رہی ہے۔

پہلا اصول
آنکھیں بنانے کے لئے ایک بیضوی (اوول) شکل بنائیں جسکا ہلکا سا جھکاؤ کونے سے لیکر سیدا اوپر کی طرف ہو۔ یہی عمل دوسری طرف بھی کریں۔ یہ ضروری ہے کہ دونوں کے درمیان تقریباََ ایک آنکھ جتنا فاصلہ چھوڑا جائے۔ جیساکہ ہم خاکہ بنانے کے مرحلے میں ہیں تو آپ ناپنے کے لئے ایک آنکھ اس کہ درمیان بناسکتے ہیں۔

دوسرہ اصول
دائرے کے اوپر والے حصے میں تھوڑا گہرہ رنگ یا لکیر لگائیں تو یہ کردار کی پلکیں بن جائیں گی۔ حیران اکسپریشن یا کیفیت بنانے کے لئے بھنویں پلکوں سے تھوڑا اوپر بنائیں۔ بھنوں کو آزاد شکل میں بنائیں اور مسسل مشق کے ساتھ آپ اپنا سٹائل ٹھیک کر لینگے۔
دونوں پتلیاں مرکز کی طرف بنائیں(یہ اہم کاٹونسٹس کا بہت کارآمد طریقہ ہے جن کا مقصد کارٹون کو پیارا بنانا ہے)۔

ٹپ: آنکھوں میں زیادہ جان اور حقیقت بینی ڈالنے کے لئے آپ آنکھوں کے نیچے چھوٹی سی لکیر لگا دیں جوکہ ہلکی سی جھری دکھے گی ۔ یہ ایک اور بہت دلچسب طریقہ ہے جوکہ شکل کہ نقشوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرتا ہے۔

تیسرا اصول
ہم ابھی کورس کے سب سے زیادہ تخلیقی خصے میں پہنچے ہیں۔ اس کے بارے میں اس طریقے سے سوچیں: کارٹون کے ڈیزائن میں چہرے کا خاص ڈھانچہ کردار کی کھوپڑی اور آنکھیں ہوتی ہیں۔ یہ اس مقام پرممکن ہے جہاں آپ بیرونی دنیا کیساتھ تعلق کو پہچانتے ہیں۔ جوکہ پہلے ہی ظاہر ہو رہا ہے کہ آپ ایک خاکہ بنا رہے ہیں۔
اب ہم جبڑے پر پہنچے ہیں اور اب ہم یہ فیصلہ کرینگے کہ ہمیں موٹا کردار بنانا ہے یا پتلا بنانا ہے۔ بوڑھا بھی ہوسکتا ہے، جوان بھی یا کچھ اور بھی۔ میرا کردار ایک بچہ ہوگا۔ تو اب اسکے لئے ایک مناسب جبڑا بناتے ہیں۔

چوتھا اصول
جب سامنے سے دِیکھائی دینے والا ناک بناتے ہیں تو عام طور پر اس کی ذیادہ تفصیل نہیں دیتے۔ جب آپ صرف اسکی ٹپ بناتے ہیں تو یو لگتا ہے کہ آپ پہلے ہی اسے کچھ حد تک بنا چکے ہیں۔ اور یہ ناک کی ایک سمت بنانے کے لئے بہت اہم تفصیلات ہیں، اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ یہ روشنی کی متضاد سمت پر ہے۔
اب اپنے کردار پر ایک صحیح ناک لگاتے ہیں۔

پانچھواں اصول
جیسےکہ ہمارا کردار ایک بچہ ہے، تو ہم ایک کارٹونی منہ بنائیں گے: کچھ سادہ سا جو بچے کی معصومیت کو ظاہر کرے۔
بچے کا منہ بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں، ہونٹ نہیں بنانے چاہیے! اور جنس کو نظرانداز کر کے کارٹونی سٹائل میں بچوں کے منہ سادہ ہوتے ہیں۔ ایک اچھا اور بھرپور خاکہ پہلے سے ہی یہ کام کردیکھاتا ہے۔

چھٹا اصول
کان سامنے کی طرف سے دیکھائی دینگے ( کیونکہ ہمارا کردار کیمرہ کا سامنا کر رہا ہے)، تو اندرونی حصہ نہیں دیکھائی دے گا۔ پھر ہم بس ابتائی نقطہ نظرسے سادہ شکل بنائیں گے(مزید کام بعد میں کرینگے)

ساتواں اصول
سر کی شکل ابتدا میں ہی دائرے سے بنا دی گئی تھی، صحیح؟ تو بچے کے کردار میں جان ڈالنے کے لئے ہمیں بہت سادہ اور بچگانہ بال بنانے ہونگے۔ چلیں اب یہ کرتے ہیں۔

میں نہیں جانتا بال کیسے بنانے ہیں! مدد!
صبر،صبر۔۔۔ اس میں ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ کسی کو بال بنانے کے لئے سٹائلسٹ یا فیشن ڈیزائینر ہونا ضروری نہیں۔ بال بنانے کے لئے کوئی اچھا طریقہ نہیں ہے، تو آپ کو اس وقت تک کوشش کرنی ہوگی کہ جب تک تصوری بال نہ بن جائیں جو آپ چاہتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ بال ہمارے کرداروں کی شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ عجیب طور پر، بال عمر،بغاوت، قدامت کوظاہر کرتے ہیں۔۔۔ ناقابلِ یقین، ہینا؟ توجس بارے میں بات کر رہے۔۔۔ آپ کا کونسا ہیرسٹائیل ہے؟! اوہ، کوئی بات نہیں۔۔۔
کارٹون کے بال بنانے کے لئے ایک صحیح اور تیز طریقہ ویب سے تصویروں کے حوالہ جات لے لینا ہے! میں ہمیشہ یہ کرتا ہوں: کوئی فیشن میگزین پکڑتا ہوں یا گوگل سرچ کرتا ہوں۔ ایک مثالی سٹائل ڈھونڈنے کے بعد اس تصویر کو حوالہ یعنی ریفرنس کے طور پر اپنے ڈرائنگ بورڈ (یا ٹیبلیٹ) کیساتھ رکھ لیں اور کارٹون کی سادہ قسمیں بنانا شروع کر دیں۔
اب یہ دیکھائی دے رہا ہے کہ ہمنے اپنا کردار کامیابی سے بنا لیا ہے۔ مبارک ہو!
چلیں اب تھوڑا اور کھیلتے ہیں اور ایک پورا مختلف کردار اپنے پیچھلے سانچے کی مدد سے بناتے ہیں جسے ہمنے ننھنا ٹومی بنایا تھا ( جی ہاں، میں نے اسے نام بھی دے دیا ہے)۔
بوڑھے کردار کی تخلیق
پہلا اصول
ہمیشہ کی طرح آنکھوں سے آغاز کرتے ہیں۔ اس وقت ہم تیزی سے جھریاں، بھویں اور آنکھوں کی پتلیاں بنائیں گے۔
یاد رکھیں ہمنے اِسے زیادہ تبدیل نہیں کیا، ہمنے بس بھوں کو تھوڑا سا پھیلایا ہے۔ بوڑھے آدمیوں کی بھویں موٹی اور ماتھے پر زیادہ جگہ لیتی ہیں۔ آدمیوں میں پلکیں زیادہ فرق نہیں ڈالتی، یہ ہمیشہ ایک ہی طریقے سے بنائی جاتی ہیں۔

دوسرا اصول
اس وقت ہم اپنی ٹھوڑی کو تھوڑا بڑا رکھیں گے۔ کچھ اس طرح کی کوشش کریں۔
ہمارا کردار پہلے ہی کچھ مختلف شکل کا ہے۔ یہ بہت اچھا ہے۔ ہم اس کے لئے مثالی ناک منتخب کر کے آگے بڑھتے ہیں۔

تیسرا اصول
جیسے ہمنے پہلے کیا ویسے ہی کرتے ہیں، چلیں ہم ناک بناتے ہیں۔ اس وقت میں پہلے سے بالکل مختلف ناک بناؤ گا:
غور کریں ناک کے آخری خصے آنکھوں کے نچلے حصے سے بہت قریب بنائے گئے ہیں۔ یہ بڑا اور موٹا ناک بنانے کے لئے بہت مؤثر طریقہ ہے۔ اسکا مقصد ہمیشہ بڑھا چڑھا کر پیش کرنا ہے تاکہ اچھا نتیجہ مل سکے!

عمل کی بات کرتے ہیں، چلیں اپنے کردار کے منہ کو ختم کرتے ہیں تاکہ ایک اور کردار بنا سکیں۔۔۔
چوتھا اصول
میں نے اب ایک اور طریقہ استعمال کرنے کا سوچا ہے: منہ بنانے کی بجائے ہم ایک سادہ بڑی مونچھیں بنائیں گے تاکہ ہمارے کردار کو ایک بہتر شناخت ملے۔
کرلیا! ایک بڑی اور بڑھا چڑھا کر بنائی گئی مونچھیں ہمارے بوڑھے دوست کے لئے!

پانچھواں اصول
یاد ہے کہ میں نے کیا کہا تھا کہ بال عمر اور شخصیت کو ظاہر کرتے ہیں؟ چلیں دیکھیں۔
ہمنے بس کنارے پر کچھ بال بنائے ہیں اور اوپر سے گنج چھوڑ دی ہے۔ حیران کن! کیسے اسنے بالکل نئی شخصیت بنا دی ہے، ہے نا؟ اس پر بھی غور کریں کہ میں نے اسے اپنے پیارے لڑکے ٹومی کے ہی بال لگادے ہیں۔ یہی فائدہ ہوتا ہے سانچے یعنی ٹیمپلٹ پر کام کرنے کا۔ یہ کارٹون کا جادو ہے!

لڑکی کے کردار کی تخلیق
مجھے نہیں پتا۔۔۔ میرے خیال سے ٹومی کو ایک بہن کی ضرورت ہے! وہ وہاں پر بہت اکیلا ہے۔ چلیں ٹومی کے لئے ایک بہن بناتے ہیں، جادوئی انداز میں:

ارے! آپ نے یہ اتنا جلدی کیسے کر دیا ؟ بہت آسان۔۔۔ عورتوں کے چہرے کی ساخت بہت نازک ہے۔ نیچے دی گئی ہدایات کی قدم بہ قدم پیروی کریں:
- پتلی بھویں؛
- بڑی اور بھرپور پلکیں؛
- پتلی ٹھوڑی؛
- چھوٹا ناک اور کم تفصیلات کے ساتھ؛
- لمبے بال (اصلی ریفرینس اور اپنی پسند کا سٹائل استعمال کریں)۔
بس یہی ہے۔ یہ وہ سب تبدلیاں ہیں جو آپ کو کرنی ہیں۔ اس کے علاوہ، میں ٹومی، اس کے بھائی کی جو چیزیں استعمال سکتا تھا وہ کرلی ہیں ۔ آخر کار یہ بہن بھائی ہیں، صحیح؟
جب آپ زیادہ آرام دہ محسوس کرتے ہیں تب آپ اپنے کردار میں آہستہ آہستہ کچھ ’’حقیقت پسندانہ‘‘ تفصیلات ڈال سکتے ہیں۔ جیساکہ بڑی پتلیاں۔۔۔

چہرے کے تاثرات
ہم تیار ہیں اپنی پیاری لوسی میں زیادہ احساسات ڈالنے کے لئے (جی ہاں، یہ اسکا نام ہے)۔ چلیں اب اسے بناتے ہیں وہ خبر سننے کے بعد کہ جس میں اسکی سکول کی چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں۔۔۔

ایک بار پھر ہم نے ایک بالکل مختلف چیز حاصل کرلی ہے، وہ بھی بس دو چیزیں بنا کر: آنسو اور اسکے منہ کی نئی شکل بنا کر! کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہے؟!
چلیں اب ٹومی کی طرف واپس چلتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں کہ وہ اس کے بارے میں کیا سوچتا ہے:

غور کریں کہ میں نے اسکے احساسات یعنی ایکسپریشن نیچے دیئے گئے اقدامات کے ذریعے بالکل تبدیل کر دیئے ہیں:
- ایک بھَوں کو دوسری سے نیچے بنانا؛
- آنکھوں کو آدھ میں کاٹنا اور پلکیں لگانا؛
- مسکراہٹ ڈالنا (بھوں کی پیروی کرتے ہوئے، ایک طرف اونچی ہو گی)؛
- آنکھوں کی پتلیاں اوپر کرنا، تاکہ وہ پلکوں کے نیچے رہیں۔
اور بس یہی! ہمنے چند تبدیلیوں کیساتھ اپنا متوقع نتیجہ حاصل کرلیا ہے۔ بال، کان، ناک، ٹھوڑی اور دائرہ نما آنکھیں سب وہی ہیں! اتنا آسان!
سائیڈ (کنارے) سے منظر
نیچے دوبارہ سانچہ بنائیں۔ اب ہم سیکھیں گے کہ ٹومی اور لوسی کو کنارے یعنی سائڈ کے منظر سے کیسے بنائیں گے:

اب ہم دونوں کے منہ کو بھرینگے:

جب ڈھانچہ کا شانہ بہ شانہ موازنہ کریں تو ان کی ساخت کے خاص فرق کو دہان میں رکھیں۔ جب لڑکا یا لڑکی کا کردار بنائیں تو اِسکی تفصیل پر توجہ دیں:
- ٹومی کی بھویں موٹی ہیں
- لوسی کی ٹھوڑی چہرے سے زرا سامنے کی طرف کو ہے
- لوسی کی ناک پتلی اور نوکیلی ہے؛
- لوسی کی بڑی اور لڑکیوں جیسی پلکیں ہیں۔
زاویہ کے ساتھ کھیلنا
آنکھیں، ناک، منہ، کان۔۔۔ وہ سب تفصیلات جو ایک چہرہ بناتی ہیں، جب انہیں دوسرے زاویوں سے دیکھا جائے تو اپنی شکل تبدیل کر لیتے ہیں۔ کاٹون کے کرداروں کو کیمرہ کے مختلف زاویوں سے ہرممکن سمت کی طرف دیکھتے ہوئے غورکرنا بہت عام ہے، کیونکہ اِنہیں اپنے اردگرد صورتِ حال اور چیزوں کے ساتھ ردِعمل کو ظاہر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ یہ کام ان میں اور جان ڈال دے گا!



ابھی تک ہم نے جو کچھ سیکھا ہے اب ہم اسےعمل میں لائیں گے۔۔۔ نیچے دئیے گئے سانچے کی پیری کریں (صرف دائروں اور سِمتوں کی ہدایات) ہم اپنی ڈرائنگ کی مشق مختلف صورتِ حال میں کر سکتے ہیں:

اب ہر دائرے میں آنکھیں مختلف سمت میں بناتے ہیں۔۔۔

اب مختلف سائز اور شکلوں کے کچھ جبڑے بناتے ہیں۔۔۔

یہ اب آپ پر منخصر ہے۔ میرے خیال سے اب آپ خود چل سکتے ہیں اور تکنیک دریافت کر سکتے جوکہ میں نے ڈرائنگ مکمل کرنے کے لئے ابھی تک آپ کو سیکھائی ہیں۔ یاد رکھیں کہ کارٹون سٹائل کے دو حصے ہیں:
- چہرے کی تفصیلات یعنی نقش کو گول شکلوں میں بنا کر آسان کر دینا؛
- چہرے کے ایکسپرشن یعنی احساسات کو بڑھا چڑھا دینا۔
ایک بار جب آپ آنکھوں کی سمت بنا لیں اور ایک مناسب ٹھوڑی منتخب کرلیں، تو اپنی تخلیقی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ چہرے بنانے میں لگائیں۔ آپ اس بات کا یقین کر سکتے ہیں کہ جب آپ روز دس بار اِن تیکنیک کی مشق کریں گے جو یہاں بتائی گئی ہیں، تو کارٹون کی شکلیں بنانا آپ کیلئے ایسے ہی قدرتی ہوجائے گا کہ جیسے آپ کے نزدیک سانس لینا ہے۔
چلیں خلاصہ بیان کرتے ہیں! اس پر زور دیتے ہوئے کہ جو میں نے پورے سبق میں بات کی ہے، چلیں ہم کارٹون کی شکلیں بنانے کے مناسب اصول یاد کرتے ہیں:
- ایک دائرہ بنائیں جو ہمارے کردار کی کھوپڑی کو ظاہر کرے؛
- سمت منتخب کریں کہ جس طرف آپ کا کردار دیکھ رہا ہوگا اور ہدایات لگائیں؛
- بیضوی شکل میں آنکھوں کے کناروں پر لکیریں لگائیں؛
- آنکھوں کی پتلیاں بنائیں( اگر آپ خوبصورت کردار بنانا چاہتے تو، انہیں ناک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بنائیں)۔ پلکیں بنانا مت بھولئے گا؛
- ْصحیح بھوؤں کا انتخاب کریں، کردار کی عمر اور جنس کو مدِ نظر رکھ کر؛
- ایک مناسب جبڑا بنائیں؛
- آسان سے کان بنائیں؛
- گوگل پر بالوں کے سٹائل ڈھونڈیں (یا پھر میگیزن) اور پھر اس ریفرنس کو خاکہ بناتے ہوئے رہنمائی کے طور پر استعمال کریں؛
- جشن منائیں!
نیچے میری قِسمیں ہیں:


قومیتوں کی تحقیق کریں
اب ہم سبق کےانجام کے قریب پہنچے ہیں۔ ایک آخری ٹپ کے طور پر، میں آپ کی حوصلہ افزائی کروں گا کہ آپ چہروں کے احساسات بنانے کے تجربے کرتے رہیں، اور جب بھی ممکن ہو چہروں کی ساخت کو پڑھنے میں وقت لگائیں۔ سیکھیں کہ آنکھیں اور منہ مختلف صورتِ حال میں کیسے پیش آتے ہیں۔ مختلف قومیتوں اور ان کی اہم خصوصیات پر نظر ڈالیں۔

جب کبھی ممکن ہو، اپنے کرداروں میں زیادہ حقیقت بینی ڈالنے کی کوشش کریں۔ حقیقی زندگی میں لوگوں کے رویوں پر غور کریں۔ تصویروں کو دیکھیں، اپنے پسندیدہ آرٹسٹ کے سٹائل کو پڑھیں یا پھر نیٹ پر اپنی پریرتا یعنی انسپیریشن کو تلاش کریں۔ یہ تب ہوتا ہے کہ جب ہم حقیقی زندگی پر غور کرتے ہیں اور معیار کی معلومات کو اپنی خاکوں کے لئے نکال لیتے ہیں۔ پر یاد رکھیں: حقیقی زندگی پر غور کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ اسکی نقل اتار لیں! آپ اپنا کردار منفرد چاہتے ہیں ناکہ حقیقت کی نقل، صحیح؟
زبردست کام! ابھی اور بھی بہت کچھ ہے!
اب آپ وہ بنیادی تکنیک جان گئے ہیں جو پوری دنیا میں آرٹسٹ استعمال کرتے ہیں۔ ابھی اور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ہے، اور جوکچھ میں آپ کو بتاؤ گا یہ کارٹونی خاکے بنانے کا سبق اسکا چھوٹا سا حصہ ہے ۔ بعد میں آنے والے میں، ہم کارٹون کے احساسات کو زیادہ گہرائی میں جانیں گے۔


Subscribe below and we’ll send you a weekly email summary of all new Design & Illustration tutorials. Never miss out on learning about the next big thing.
Update me weeklyEnvato Tuts+ tutorials are translated into other languages by our community members—you can be involved too!
Translate this post